Main Menu

انگلش پریمئر لیگ: آرسنل نے ٹاپ فور میں جگہ بنالی۔۔۔

 

یورپ میں جاری مختلف لیگز میں فٹ بال کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔۔۔ لالیگا میں ریال میڈرڈ اور لیگانیس کے درمیان میچ ایک ایک سے برابر ہوگیا جبکہ انگلش پریمئر لیگ میں آرسنل نے واٹ فورڈ کو ہرا کر ٹاپ فور میں جگہ بنالی۔۔۔

اسپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ اور لیگانیس کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہوئی۔۔۔ میچ کے آغاز میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پرکئی حملے کئے لیکن کامیابی نہ ملی۔۔۔میچ کے 45 ویں منٹ میں لیگانیس نے جونتھن سلوا کے گول کی بدولت برتری حاصل کی جسے ریال میڈرڈ کے کریم بینزما نے چھ منٹ بعد گول کرکے ختم کردیا۔۔۔

 

دوسری جانب انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل نے واٹ فورڈ کو ایک صفر سے شکست دے دی۔۔۔ سنسنی خیز میچ میں کامیابی کے بعد آرسنل کو پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن مل گئی۔۔۔

 

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*