Main Menu

 لیور پول اور ٹوٹنہیم نے بھی یوایفا چمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

لیور پول نے ایف سی پورٹو کو جبکہ ٹوٹنہیم نے فیورٹ مانچسٹر سٹی کو ہرا کر ٹاپ فور کے لئے کوالیفائی کیا۔۔۔

چمپئنز لیگ میں انگلش کلب لیور پول نے پرتگالی کلب پورٹو کو ایک کے مقابلے چار گول سے شکست دے دی۔۔۔ ایف سی پورٹو کے خلاف سیکنڈ لیگ میچ میں سادیو مانے، محمد صلاح، روبرٹو فیمنیو اور وین ڈیجک نے ایک ایک گول اسکور کیا اور لیور پول کو چمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں رسائی دلائی۔۔۔ ایف سی پورٹو کا واحد گول 68 ویں منٹ میں اسکور ہوا۔۔۔

نیٹ۔۔۔

دوسری جانب مانچسٹر سٹی اور ٹوٹنہیم کے مابین کھیلے گئے سیکنڈ لیگ میچ میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی۔۔۔ مانچسٹر سٹی نے لیور پول کو 3 کے مقابلے 4 گول سے شکست تو دی لیکن سیمی فائنل میں جگہ نہ بناسکی۔۔۔ ٹوٹنہیم نے 4-4 گول کے ایگری گیٹ کے باوجود اوے گولز کی بنیاد پر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔۔۔ مانچسٹرسٹی کے رحیم سٹرینگ کے دو گول ضائع گئے جبکہ ٹوٹنہیم کے ہینگ مین سن نے پہلے دس منٹ میں دو گول کرکے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*