Main Menu

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ کے لئے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔۔۔ محمد حسنین اور عابد علی پہلی بار ورلڈ کپ کھیلں گے جبکہ تجربہ کار محمد عامر ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔۔۔

ورلڈ کپ 2019 کے کے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 15 رکنی ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔۔۔ سرفراز احمد کپتانی اور وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔۔۔

اسکواڈ میں شامل فخرزمان، امام الحق، عابد علی، حارث سہیل اور سرفراز احمد مخالف باولرز کے چھکے چھڑائیں گے۔۔۔

اسپنرز میں شاداب خان اور عماد وسیم جبکہ فاسٹ باولرز میں حسن علی، محمد حسنین، جیند خان اور شاہین آفریدی حریف بلے بازوں کی کلیاں اڑائیں گے۔۔۔

اسکواڈ میں شامل شعیب ملک، محمد حفیظ اور فہیم اشرف ٹیم کے لئے باولنگ اور بیٹنگ دونوں شعبوں میں اپنی مہارت دکھائیں گے۔۔۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز میں محمد عامر اور آصف علی 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔۔۔

پاکستان 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ سے اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کریگا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*