Main Menu

آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے لئے اڑان بھرلی

آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے اپنی تیاریاں مکمل کرلیں۔۔۔ شاہین آج رات براستہ دبئی انگلینڈ کے لئے اڑان بھرلی۔۔۔ پی سی بی نے اسکواڈ کے 17 کھلاڑیوں کے علاوہ شاداب خان کے لئے بھی انگلینڈ کا ٹکٹ کٹوا دیا۔۔۔

 

عالمی کپ سے قبل سرفراز الیون انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میں اپنی تیاریوں کو جانچے گی۔۔۔

 

گرین شرٹس 5 مئی کو واحد ٹی ٹوئنٹی میں انگلش ٹیم کے مدمقابل ہونگے۔۔۔ جبکہ پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل پاک انگلینڈ سیریز کا آغاز 8 مئی سے ہوگا۔۔۔

 

قومی ٹیم سیریز کا دوسرا ون ڈے 11،تیسرا 14، چوتھا 17 اور پانچواں ون ڈے 19 مئی کو کھیلے گی۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*