Main Menu

ورلڈ کپ کی 9ویں ٹیم افغانستان نے بھی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔۔۔

افنغان کرکٹ بورڈ نے میگا ایونٹ کے لئے گلبدین نائب کی قیادت میں اپنے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی۔۔۔ سابق کپتان اصغر افغان بھی 15 رکنی اسکواڈ میں شامل ہیں۔۔۔

دیگر اہم کھلاڑیوں میں محمد نبی، حضرت اللہ، حشمت اللہ شیدی، نجیب اللہ،راشد خان اور وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد شامل ہیں۔۔۔

افغان اسکواڈ میں جگہ بنانے والوں میں نور علی زدران، دولت زدران، سمیع اللہ شنواری، آفتاب عالم، حامد حسن، نجیب الرحمان اور رحمت شاہ بھی شامل ہیں۔

افغانستان یکم جون کودفاعی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف میچ سے اپنے ورلڈ کپ مہم کا آغاز کریگا جبکہ 29 جون کو پاکستان کا سامنا کریگا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*