Main Menu

پہلی انٹر ڈسٹر کٹ کلب کراٹے چمپئن شپ5 مئی کو پنجاب یونیورسٹی ہو گی

مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یونیورسٹی میڈم طاہرہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گی
لاہور (پ ر)جاپان کراٹے ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام پہلی انٹرڈسٹر کٹ کلب کراٹے چمپئن شپ5 مئی کو پنجاب یونیورسٹی کے سپورٹس جمنازیم میں ہو گی۔جاپان کراٹے ایسوسی ایشن آف پاکستان ڈسٹرکٹ لاہور کے سیکرٹری سویل فیاض کے مطابق پہلی انٹرڈسٹر کٹ کلب کراٹے چمپئن شپ میں 12 کلبوں کے 200 سے زائد ویمنزاور مینز کھلاڑی حصہ لیں گے جبکہ چمپئن شپ میں انفرادی کاتا، ٹیم کاتا اور انفرادی کویمیٹ کے ایونٹ منعقد کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پہلی انٹرڈسٹر کٹ کلب کراٹے چمپئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لاہورسید تنویر شاہ ہوں گے جبکہ چمپئن شپ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس پنجاب یونیورسٹی میڈم طاہرہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گی۔جاپان کراٹے ایسوسی ایشن آف پاکستان ڈسٹرکٹ لاہور کے سیکرٹری سویل فیاض نے کہا کہ پہلی انٹر ڈسٹر کٹ کلب کراٹے چمپئن شپ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا،جو مستقبل میں عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*