Main Menu

یوایفا چمپئنز لیگ:سیمی فائنل میں بارسلونا نے لیورپول کو 0-3 سے شکست دے دی۔۔

یوایفا چمپئنز لیگ کے فرسٹ لیگ سیمی فائنل میں بارسلونا نے لیورپول پر تین گول کی برتری حاصل کرلی۔۔۔ فائنل سے پہلے فائنل سمجھے جا رہے میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کی گول پوسٹ پر متعدد حملے کئے۔۔۔ تاہم فتح میسی کی بارسلونا کا مقدر ٹھہری۔۔۔

لیوئس سواریز نے 26ویں منٹ میں ناقابل یقین گول کرکے اسپینش کلب بارسلونا کو برتری دلائی۔۔۔

انگلش کلب لیورپول کے محمد صلاح، سادیو مانے اور جیمز میلر نے بارسلونا کی دفاعی لائن عبور کرتے ہوئے گول پوسٹ پر حملے کئے جسے گول کیپر مارک سٹیجن نے ناکام بنایا۔۔۔

 بارسلونا کے کپتان لیونل میسی نے میچ کے اختتامی لمحات میں دو گول داغ کر نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلوائی بلکہ بارسلونا کے لئے اپنے 600 گول بھی مکمل کرلئے۔۔۔   بارسلونا اور لیورپول کے مابین سیکنڈ لیگ میچ 8 مئی کو کھیلا جائیگا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*