Main Menu

جادو گر میسی کے 600 گول

جید فٹ بال کے لیجنڈ لیونل میسی کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے۔۔۔ 31 سالہ ارجنٹائن فٹبالر نے بارسلونا کے لئے 600 گولز کا سنگ میل عبور کرلیا۔۔۔ میسی نے لیورپول کے خلاف شاندار فری کک کے ذریعے گول کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔۔۔۔

فٹ بال میں جادو گر کے نام سے مشہور لیونل میسی نے بطور کپتان اپنا 100واں میچ یادگار بنالیا۔۔۔ میسی بارسلونا کے لئے 600 گول کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔۔۔

ارجنٹائن اسٹرائیکر نے بارسلونا کے لئے 491 گول الٹے اور 85 گول سیدھے پاوں سے اسکور کئے جبکہ ہیڈرز کے ذریعے گولز کی تعداد 22 رہی۔۔۔

1950 کی دہائی میں بارسلونا کی کپتانی کرنے والے سیسر رودریز 232 گولز کے ساتھ بارسلونا کی گول فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔۔۔

لیورپول کے خلاف دو گول کرنے والے میسی 112 گولز کے ساتھ چمپئنز لیگ کے سیکنڈ بیسٹ گول اسکورر ہیں۔۔۔ انہیں روایتی حریف کرسٹیانو رونالڈ کے 126 گولز کا ریکارڈ توڑنے کے لئے صرف 14 گولز کی ضرورت ہے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*