Main Menu

چیمپئنز لیگ سیمی فائنل:لیور پول نے بارسلونا کا کھلونا بنا دیا

انگلش کلب لیور پول نے یورپی چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل( سیکنڈ لیگ) میں بارسلونا کو چار صفر ( ایگریگیٹ، چار ۔تین) سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کا پروانہ حاصل کر لیا ۔

لیور پول جسے بارسلونا نے اپنے میدان پر تین صفر سے ہرا کر ہوم اینڈ ا وے کی بنیاد پر کھیلے جانے والے سیمی فائنلز مرحلے میں برتری حاصل کی تھی، بدھ سات مئی کی رات اسی لیور پول نے اپنے میدان آن فیلڈ میں حریف ٹیم کو مٹی کے کھلونے کی طرح توڑڈالا۔

ماہرین فٹ بال کے لیئے یہ منظر حیران کن تھا جب ان کی آنکھوں نے ایک ٹیم کو تین صفر کا خسارہ پورا کرنے کے بعد مقابلہ چار صفر سے جیت کر میدان مارتے دیکھا۔

لیور پول کے لیئے دو گول فاورڈ”اوریگی“ نے بنائے جبکہ دو ہی گول متبادل کھلاڑی ” وائن الدم نے سکور کیئے۔

لیونل میسی جس نے اپنے میدان پر لیورپول کی شکست میں دو گولوں کا حصہ ڈالا تھا ، اپنی ٹیم کو ناکامی سے بچانے میں کامیاب نہ ہو سکا۔

دوسرے سیمی فائنل میں مدِ مقابل ” ٹوٹنہم “ اور” آیاکس “میں سے جو فاتح ہو گا وہ لیور پول کے ساتھ یکم جون کو سپین کے شہر میڈرڈ میں فائنل کھیلے گا۔

آیاکس کو پہلے لیگ ( اوے میچ )میں ٹوٹنہم پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ لیور پول نے پچھلی بار بھی چیمپئنز لیگ کا فائنل کھیلا تھا جہاں ریآل میڈرڈ نے، تین ایک کے فررق سے انہیں ناکامی سے دوچار کر دیا تھا۔

لیور پول اس وقت انگلش پری میئر لیگ میں مانچسٹر سٹی کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*