Main Menu

چمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں بارسلونا کو ناقابل یقین شکست

چمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں بارسلونا کو ناقابل یقین شکست، ریڈ آرمی کے سامنے میسی کا جادو ناکام ہوگیا، لیورپول نے اسپینش چمپئن بارسلونا کو 0-4 سے تاریخی شکست دی اور 3-4 کے ایگری گیٹ کی بدولت فائنل میں جگہ بنالی۔۔۔ چمپئنز لیگ کی دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ آج رات بارہ بجے کے میچ میں ہوگا۔۔۔

ہوم گراونڈ پر لیورپول کو 0-3 سے پچھاڑنے والی بارسلونا سیکنڈ لیگ میچ میں بے بسی کی تصویر بن گئی۔۔۔ محمد صلاح اور فمینیو کی عدم موجودگی کے باوجود میسی کی بارسلونا ریڈ آرمی کو شکست دینے میں ناکام رہی۔۔۔

میچ سے قبل کسی کو لیور پول کی فتح کا یقین نہیں تھا لیکن ریڈ آرمی نے اپنے مضبوط اعصاب، فتح کی بھوک اور موثر گیم پلان کی بدولت اسپینش چمپئن بارسلونا کو ہار ماننے پر مجبور کردیا۔۔۔

لیور پول کے اوریگی نے 7ویں منٹ میں گول کرکے اپنی ٹیم کے لئے جیت کی بنیاد رکھی اور 80ویں منٹ میں اپنا دوسرا اور میچ کا آخری گول کرکے لیورپول کو تاریخی فتح سے ہمکنار کیا۔۔۔ جیورجینیو کے 54 اور 56ویں منٹ میں دو گول بھی لیور پول کی فتح میں معاون ثابت ہوئے۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*