Main Menu

یوایفا چمپئنزلیگ کا دوسرا سیمی فائنل بھی ڈرامائی انداز میں انگلش کلب کے نام

یوایفا چمپئنز لیگ کا دوسرا سیمی فائنل بھی ہائی وولٹیج ٹاکرا ثابت ہوا۔۔۔ ٹوٹنہیم نے آئی جیکس کو ڈرامائی انداز میں شکست دے کر چمپئنز لیگ کے فائنل میں کوالیفائی کرلیا۔۔۔

یورپ میں جاری چمپئنز لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں ٹوٹنہیم نے آئی جیکس کو 2-3 سے ہرا کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔۔۔

ٹوٹنہیم سے فرسٹ لیگ ایک صفر سے جیتنے والی ڈچ ٹیم سیکنڈ لیگ میچ میں مزید دو گول کی برتری لینے کے باوجود بدقسمت رہی۔۔۔

مقررہ وقت ختم ہونے تک ڈچ ٹیم کو ٹوٹنہیم پر برتری حاصل رہی لیکن سٹوپج ٹائم میں لوکاس مورا کے گول نے آئی جیکس کے فائنل میں جانے کے سارے راستے بند کردیئے۔۔۔

ٹوٹنہیم کے لوکاس مورا نے میچ میں شاندار ہیٹرک بنا کر انگلش ٹیم کو فائنل کا ٹکٹ کٹوانے میں مدد دی۔۔۔

چمپئنز لیگ کا فائنل آئندہ ماہ لیورپول اور ٹوٹنہیم کے مابین کھیلا جائیگا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*