Main Menu

ویمن کرکٹ میں پاکستان کی پہچان،،، ثناء میر ایک اورعالمی اعزاز سے صرف ایک وکٹ کی دوری پر

ویمن کرکٹ میں پاکستان کی پہچان،،، ثناء میر ایک اورعالمی اعزاز حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئیں۔۔۔ ویمنز قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان دنیا کی کامیاب ترین اسپنر بننے سے ایک وکٹ کی دوری پر ہیں۔

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں ثناء میر نے ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد اور آسٹریلیا کی لیسا استالیکرکا 146 وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔۔۔

جنوبی افریقا کی اینڈری اسٹین کی وکٹ لے کر ثناء میر نے ون ڈے میں 146 شکار مکمل کرلئے۔اب انہیں دنیا کی کامیاب ترین ون ڈے اسپنر کا اعزاز حاصل کرنے کے لئے صرف ایک وکٹ کی ضرورت ہے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*