Main Menu

دوسرا ون ڈے، انگلینڈ کی سرفراز الیون کو شکست

انگلینڈ نے پاکستان کو 12 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل کر لی۔۔۔ سنسنی خیز میچ میں شاہینوں نے انگلش باولرز کا خوب مقابلہ کیا تاہم جیت میزبان انگلینڈ کا مقدر ٹہری۔۔۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں کپتان سرفراز کا انگلینڈ کو بیٹنگ کروانے کا فیصلہ درست ثابت نہ ہوا۔۔۔ انگلش بلے بازوں نے بیٹنگ وکٹ کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور 3 وکٹیں گنوا کر پاکستان کے لئے 373 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔۔۔

انگلش ٹیم میں واپسی کرنے والے جیس روئے نے شاندار 87 اور جونی بریسٹو نے 51 رنزبنائے۔۔۔

جوز بٹلر کی برق رفتار سنچری اور کپتان مورگن کے ناقابل شکست 71 رنز نے انگلینڈ کو وونگ ٹوٹل سیٹ کرنے میں مدد کی۔۔۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، حسن علی اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔۔۔

374 رنز کے تعاقب میں فخرزمان اور امام الحق کی جوڑی نے پاکستان کو 92 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔۔۔ امام الحق 35 رنز بنا کر معین علی کو کیچ دے بیٹھے۔۔۔

بابراعظم نے 51 رنز بنائے مگر ان کی اس ففٹی میں صرف ایک چوکا شامل تھا۔۔۔

فخرزمان نے106 گیندوں پر 138 اور آصف علی نے 36 گیندوں پر 51 رنز بناکر گرین شرٹس کی فتح میں کردار ادا کرنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔۔۔

جوز بٹلر کو 110 رنز کی شاندار اننگز اور عماد وسیم کا میچ وونگ کیچ پکڑنے پر بہترین کھلاڑی کا اعزاز ملا۔۔۔

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کا تیسرا ون ڈے 14 مئی کو رسٹل میں کھیلا جائیگا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*