Main Menu

جوز بٹلر پاکستانی باولرز کے لئے ڈراونا خواب

پاک انگلینڈ سیریز کے دوسرے ون ڈے میں وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر پاکستانی باولرز کے لئے ڈراونا خواب بن گئے۔۔۔ 2015 میں انگلینڈ کے لئے تیز ترین سنچری جڑنے والے بٹلر نے پاکستان کے خلاف ایک اور برق رفتار سنچری جڑ دی۔۔۔

انگلش بلے باز جوز بٹلر کی طوفانی اننگز نے پاکستان کے سامنے 374 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔۔۔

انگلینڈ کے لئے تیز ترین سنچری بنانے والے بٹلر نے پاکستان کے خلاف ایک اور یاد گار اننگز کھیلی۔۔۔ بٹلر نے میچ میں 50 گیندوں پر سنچری بنائی جو انگلینڈ کی جانب سے دوسری تیز ترین سنچری ہے۔۔۔

وکٹ کیپر بلے باز نے 110 رنز کی ناقابل شکست باری کھیل کر اپنے ون ڈے کیریئر کی 7ویں سنچری اسکور کیا۔۔۔

بٹلر کی دھواں دار اننگز میں 9 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*