Main Menu

انگلش فٹ بال کلب چیلسی اور آرسنل نے یورپا فٹ بال لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی

انگلش فٹ بال کلب چیلسی اور آرسنل نے یورپا فٹ بال لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ تاریخ میں پہلی بار یوئیفا کے بعد یوروپا لیگ میں بھی انگلش کلبز فائنل میں ٹکرائیں گے۔

یوروپا فٹبال لیگ کے سیمی فائنل میں چیلسی اور فرینکفرٹ کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔ لوفٹس چیک نے پہلے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، تاہم لوکا جووک نے بھی اپنی ٹیم کیلئے گول کر کے میچ برابر کردیا۔

فرسٹ لیگ میچ کی طرح سیکنڈ لیگ میچ بھی ایک ایک گول سے برابر رہنے پر پینلٹی ککس ہی واحد آپشن تھی۔۔۔ چیلسی نے فرینکفرٹ کو تین کے مقابلے میں چار گولز سے ہر کر فائنل میں کوالیفائی کیا۔۔۔

دوسرے سیمی فائنل میں آرسنل نے ویلنسیا کو دو کے مقابلے میں چار گولز سے ہرا دیا۔ پیری اممیریک کی ہیٹ ٹرک کی بدولت آرسنل نے ایگریگیٹ پر تین کے مقابلے میں سات گولز سے فتح حاصل کی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*