Main Menu

ورلڈ کپ میں کون سے ورلڈ کلاس کرکٹر پہلی بار جلوہ گر ہونگے

کرکٹ کا میگا ایونٹ شروع ہونے میں 18 دن رہ گئے ہیں۔۔۔ انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ میں کون کون سے ورلڈ کلاس کرکٹر پہلی بار جلوہ گر ہونگے جاتے ہیں اس رپورٹ میں۔۔۔

کرکٹ ورلڈ کپ شائقین اس بار پاکستانی رنز مشین بابراعظم کی کارکردگی کے منتظر ہیں جو پہلی بار ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔۔۔ بابراعظم مسلسل دو سال سے پاکستان ون ڈے اسکواڈ کا حصہ ہیں اور 50 رنز کی اوسط ان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔۔۔

ویسٹ انڈیز کے شیمرون ہیٹرمیر ون ڈے میں 40 کی اوسط سے رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔۔۔ انگلینڈ ورلڈ کپ میں پہلی بار نظر آنے والے ہیٹرمیر شائقین کرکٹ کے لئے دلچسپی کا باعث ہونگے۔۔۔

ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون جسپریت بھمرا بھی پہلی بار ورلڈ کپ میں ان ایکشن ہونگے۔۔۔ بھمرا نے گزشتہ سال بھارت کے لئے 13 میچوں میں22 وکٹیں حاصل کیں۔۔۔

افغانستان کے راشد خان اپنی اسپن باولنگ اور جاندار بیٹنگ کی بدولت ون ڈے کے نمبر ون آل راونڈر ہیں۔۔۔ شائقین کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلی بار ان کی کارکردگی کے منتظر ہیں۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*