Main Menu

میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل

میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا۔۔۔ عالمی نمبر دو رافیل نڈال نے باآسانی ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی تاہم سوئس ٹینس اسٹار روجر فیڈرر کا میڈرر اوپن میں سفر تمام ہوگیا۔۔۔

اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے میڈرڈ اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔۔۔ کوارٹر فائنل میچ میں عالمی نمبر دو نڈال نے سٹین واورینکا کو چھ ایک اور چھ دو سے باآسانی شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کی۔۔۔ سیمی فائنل میں نڈال کا مقابلہ 20 سالہ یونانی اسٹار سٹیفانوز سے ہوگا۔۔۔

دوسری جانب سابق عالمی نمبر ایک روجر فیڈرر کو کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔ ڈومینک ٹھیم نے سوئس اسٹار کو چھ تین، سات چھ اور چھ چار سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*