Main Menu

مانچسٹر سٹی نے مسلسل دوسری بار انگلش پریمئر لیگ پر اپنی حکمرانی ثابت کردی

مانچسٹر سٹی نے مسلسل دوسری بار انگلش پریمئر لیگ پر اپنی حکمرانی ثابت کردی۔۔۔ مانچسٹرسٹی کا 8 سال میں چوتھا اور مجموعی طور پر چھٹا پریمئر لیگ ٹائٹل ہے۔۔۔ لیور پول ایک پوائنٹس کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہی اور اس کی  29 سال بعد ٹائٹل جیتنے کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔۔۔ مانچسٹر یونائیٹڈ ٹاپ 6 ٹیمز میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔۔۔

دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی نے اپنے آخری لیگ میچ میں برائٹن ایف سی کو 1-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار ٹائٹل پر اپنا قبضہ جمالیا۔۔۔

برائٹن ایف سی نے 27 ویں منٹ میں برتری حاصل کی تو لیور پول کے لئے ٹائٹل جیتنے کی امید پیدا ہوگئی لیکن مانچسٹر سٹی کے سرجیو اوگیرو نے اگلے ہی منٹ میں گول کرکے برائٹن کی برتری ختم کردی۔۔۔

پہلے ہاف کے اختتام سے قبل ایمریک لیپورٹے نے شاندار ہیڈر کے ذریعے گول کرکے مانچسٹر سٹی کو برتری دلائی جسے دوسرے ہاف میں ریاد مہریز اور گاندوگین نے مزید مستحکم کردیا۔۔۔

لیگ میں لیورپول نے بھی اپنا آخری میچ وولوز کے خلاف دو صفر سے جیتا مگر وہ ایک پوائنٹ کے فرق سے انگلش پریمئر لیگ کا ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی۔۔۔ لیورپول کی جانب سے دونوں گول سادیو مانے نے اسکور کیئے۔۔۔

لیگ کے آخری روز مانچسٹرسٹی 98 پوائنٹس کےساتھ پہلے اور لیورپول 97 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔۔۔  پوائنٹس ٹیبل پرچیلسی تیسرے اور ٹوٹنہیم چوتھے نمبر پر ہیں۔۔۔ آرسنل پانچویں اور مانچسٹریونائیٹڈ چھٹی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*