Main Menu

ثناء میر اب دنیا کی کامیاب ترین اسپنر

ویمن کرکٹ میں پاکستان کی پہچان اور سابق کپتان ثناء میر نے ایک اورعالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کی اہم ترین لیگ اسپنر ثناء میر اب دنیا کی کامیاب ترین اسپنر بن گئیں۔۔۔

ثناء میر نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کی کپتان سنی لوس کی وکٹ لے کر ون ڈے میں 147 شکار مکمل کیئے اور دنیا کی کامیاب ترین ون ڈے اسپنر کا اعزاز حاصل کیا۔۔۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ثناء میر کو مبارکبادی پیغام دیا گیا ہے۔

اس سے قبل یہ اعزاز مشترکہ طور پر ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد اور آسٹریلیا کی لیسا استالیکرکے پاس تھا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*