Main Menu

شاہینوں نے شکست کو بھلا کرسیریز میں کم بیک کرنے کا عزم کرلیا

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تیسرا ون ڈے برسٹل میں کھیلا جائیگا۔۔۔ شاہینوں نے ساؤتھمپٹن کی شکست کو بھلا کرسیریز میں کم بیک کرنے کا عزم کرلیا۔۔۔

قومی کرکٹ ٹیم نے برسٹل میں انگلینڈ ٹیم کو زیر کرنے کے لئے بھرپور مشقیں کیں۔۔۔

کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دوسرے میچ میں فاسٹ باولرز کی کارکردگی اچھی نہیں رہی لیکن انہیں پوری امید ہے کہ آئندہ میچز میں ہمارا پیس اٹیک فتح میں اہم کردار ادا کریگا۔۔۔

ساٹ سرفراز احمد

پانچ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوا جبکہ دوسرے 12 رنز سے انگلینڈ کے نام رہا۔۔۔ دیکھنا یہ ہے کہ گرین شرٹس تیسرا ون ڈے جیت کر دورہ انگلینڈ کی پہلی فتح حاصل کرپاتے ہیں یا نہیں۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*