Main Menu

مانچسٹر سٹی نے ایف اے کپ جیت کر تاریخ رقم کردی

مانچسٹر سٹی نے ایف اے کپ کے فائنل میں وٹ فورڈ کوشکست دے کر تاریخ رقم کردی۔۔۔ مانچسٹر سٹی رواں سال انگلش ڈومیسٹک کے تینوں ایونٹ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔۔۔

مانچسٹرسٹی نے وٹ فورڈ کو 0-6 سے ہرا کر ایف اے کپ جیت لیا۔۔۔ لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم میں ڈیوڈ سلوا نے 26 ویں منٹ میں گول کرکے مانچسٹر سٹی  کو برتری دلا دی جسے رحیم اسٹرینگ نے 38 ویں منٹ میں مزید مستحکم کردیا۔۔۔ پہلے ہاف کے اختتام پر سٹی کو دو گول کی برتری حاصل رہی۔۔۔

میچ کے دوسرے ہاف میں سٹی نے وٹ فورڈ کی بے بسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مزید 4 گول داغ کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔۔۔ میچ میں سٹی کے بہترین اسٹرئیکر رحیم اسٹرنگ نے ہیٹرک بنائی جبکہ سلوا،کیون اور گیبرل کے حصے میں ایک ایک گول آیا۔۔۔

ایف سے کپ جیت کرمانچسٹر سٹی نے نہ صرف یوایفا یورپا لیگ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے بلکہ انگلش ڈومیسٹک میں تاریخ بھی رقم کردی ہے۔۔۔ مانچسٹر سٹی انگلش پریمئر لیگ اور کیراباو کپ پہلے ہی جیت چکی ہے۔۔۔

 



« (Previous News)



Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*