Main Menu

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف فتح کا آسان موقع گنوا دیا

پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف آسان فتح کا موقع ہاتھ سے گنوا دیا۔۔۔ گرین شرٹس عالمی نمبر ایک انگلینڈ کے خلاف بے بسی کی تصویر کیوں ہے جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔۔۔

ورلڈ کپ سر پر آگیا مگر شاہینوں نے ابھی تک فتح کے ٹریک پر اڑنا نہیں سیکھا،،، پاکستان کی انگلینڈ کے ہاتھوں شکست نئی لیکن وجہ وہی پرانی ہے۔۔۔

بیٹنگ وکٹوں پر 100، 50 بنانے والے بلے باز ٹیم کے لئے کھیلنا نہ سیکھ سکے۔۔۔

ہائی ایس ٹوٹل بنانے والی انگلینڈ کے لئے 340 رنز اونٹ کے منہ میں زیرہ کے برابر تھا۔۔۔ رہی سہی کسر کپتان سرفراز کی مایوسی اور شکست خوردہ رویے نے پوری کردی۔۔۔

216 رنز پر انگلینڈ کی 5 بڑی وکٹیں گرنے کے باوجود میچ پاکستان کے ہاتھوں سے پھسل گیا۔۔۔

ناقص باولنگ اور خراب فیلڈنگ کے ساتھ ساتھ کپتان سرفراز کا بین اسٹروکس کے رن آوٹ پر اپیل نہ کرنا گرین شرٹس کی شکست کا باعث بنا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*