Main Menu

عالمی نمبر ایک انگلینڈ نے پاکستان کو ون ڈے سیریز میں چاروں شانے چت کردیا

عالمی نمبر ایک انگلینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دے کراو ڈی آئی سیریز میں چاروں شانے چت کردیا۔۔۔ کپتان سرفراز کے 97 رنز بھی قومی ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔۔۔ پانچ میچوں پر مشتمل سیریز 0-4 سے میزبان انگلینڈ کے نام رہی۔۔۔

 

لیڈز میں کھیلے گئے پانچویں ون ڈے میں بھی انگلش کرکٹرز چھائے رہے۔۔۔ پہلے انگلش بلے بازوں نے پاکستانی باولرز کی خوب درگت بنائی اور 351 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔۔۔روٹ کے 87اور مورگن کے 76 رنز کی بدولت پاکستان کو 352 رنز کا ہدف ملا۔۔۔

جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 47 اوورز میں 297 رنز بناسکی۔۔۔

کپتان سرفراز کے 97 اور بابراعظم کے 80 رنز بھی ٹیم کے لئے کارآمد نہ ثابت ہوئے۔۔۔

 

انگلینڈ کنڈیشنز میں پہلی بار کھیلنے والے عابد علی امپائر کے متنازعہ فیصلہ کی بھینٹ چڑھ گئے۔۔۔ پروفیسر حفیظ بھی میچ میں امپائر کے غلط فیصلے کا شکار بنے۔۔۔

 

شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین نے 47 رنز کی پارٹنرشپ کرکے پاکستان کو فتح دلانے کی کوشش کی لیکن بہت دیر ہوچکی تھی۔۔۔

 

انگلینڈ کے کرس ووکس کو میچ میں 5 وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔۔۔

پاکستان کی ناتجربہ کار باولنگ لیڈز میں بھی پٹ گئی۔۔۔ میزبان انگلینڈ نے شاہینوں کے خلاف 351 رنز بناکر لیڈز کا ہائی ایس ٹوٹل سیٹ کیا۔۔۔

 

انگلش ٹیم آج پہلے اوور سے ہی جارحانہ موڈ میں نظر آئی۔۔ دونوں اوپنرز نے اپنی مرضی سے شارٹ کھیلے اور انگلینڈ کو 63 رنز کا آغاز فراہم کیا۔۔۔

 

بعد میں این مورگن اور جوئے روٹ نے ناتجربہ کار باولنگ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 117 رنز کی پارٹنرشپ بنائی۔۔۔

 

عماد وسیم نے تین گیندوں میں بٹلر اور معین علی کو پویلین بھیج انگلینڈ ٹیم کو دباو کا شکار کیا لیکن انگلش ٹیل اینڈرز نے پاکستانی پیس بیٹری کی جم کر دھلائی کی اور پہاڑ جیسا ٹوٹل کھڑا کردیا۔۔۔

 

82 رنز کے عوض 4 وکٹیں لینے والے شاہین شاہ آفریدی میچ کے مہنگے ترین باولر ثابت ہوئے۔۔۔

 

ورلڈ کپ میں شاہینوں کی باولنگ کا انداز یہی رہا تو ورلڈ کپ جیتنا تو دور سیمی فائنل میں رسائی کا خواب بھی ادھورا رہ جائے گا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*