Main Menu

تین تبدیلیوں سے پاکستان کا ورلڈ کپ اسکواڈ مکمل ہوگیا

انگلینڈ میں نہ تجربہ کار باولرز کی پٹائی کے بعد سلیکٹرز کو باربار آزمائے اور ہر بار ناکام ہوئے وہاب ریاض کی یاد آگئی۔۔۔ 2 سال سے نظر انداز وہاب ریاض نے ورلڈ کپ اسکواڈ میں جگہ بنالی۔۔۔ محمد عامر اور آصف علی بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔۔۔

 

پاکستان نے انگلینڈ ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی۔۔۔ ابتدائی اسکواڈ سے عابد علی، فہیم اشرف اور جنید خان کی چھٹی ہوگئی ہے جبکہ آصف علی، محمد عامر اور وہاب ریاض کی قسمت کا ستارہ جگمگا اٹھا۔۔۔

اسکواڈ میں پانچ فاسٹ باولرز کو شامل کیا گیا ہے جن میں محمد عامر، وہاب ریاض، حسن علی، شاہین آفریدی اور محمد حسنین شامل ہیں۔۔۔ شاداب خان اور عماد وسیم اسپن باولنگ کا شعبہ سنبھالیں گے۔۔۔

 

ورلڈ کپ کے لئے اوپنر فخرزمان اور امام الحق ہونگے۔۔۔ 6 مڈل آرڈر بلے بازوں میں شعیب ملک، محمد حفیظ، بابراعظم، حارث سہیل، آصف علی اور اسکواڈ میں شامل اکلوتے وکٹ کیپر سرفراز احمد کردار ادا کریںگے۔۔۔

 

کرکٹ شائقین ورلڈ کپ کے لئے منتخب کھلاڑیوں پر تنقید کی بجائے ورلڈ کپ میں ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کے لئے پرجوش ہیں۔۔۔

 

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*