Main Menu

نڈال اور کیرولینا اٹالین اوپن2019 کے فاتح

رافیل نڈال نے عالمی نمبر ایک جوکووچ کو شکست دے اٹالین اوپن جیت لیا۔۔۔ ویمنز سنگل میں عالمی نمبر چار کیرولینا پلسکوا نے برطانیہ کی جوہانا کونٹا کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔۔۔

روم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں عالمی نمبر دو رافیل نڈال نے عالمی نمبر ایک جوکووچ کو آوٹ کلاس کردیا۔۔۔ رافیل نڈال نے پہلا سیٹ چھ صفر سے اپنے نام کیا تو دوسرے سیٹ میں سربین اسٹار جوکووچ نے کم بیک کیا اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔۔۔ تیسرے سیٹ میں نڈال نے ایک بار پھر تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جوکووچ کو چھ ایک سے شکست دی اور رواں سال کا پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا۔۔۔

ادھر خواتین کے فائنل میں جمہوریہ چیک کی کیرولینا نے برطانوی نمبر ون جوہانا کونٹا کو سٹریٹ سیٹ میں شکست دے کر فائنل ٹرافی اٹھائی۔۔۔ میچ کا اسکور چھ تین اور چھ چار رہا۔۔۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*