Main Menu

کپتانوں کی پریس کانفرنس میں سرفراز احمد نے وہاب کی اہمیت تسلیم کرلی

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے مشن ورلڈ کپ میں جیت کے لئے وہاب ریاض اور محمد عامر کے کردار کو اہم قرار دے دیا۔۔۔ سرفراز احمد نے عمران خان کی طرح ورلڈ کپ جیتنے کے عزم کا اظہار کیا مگر سیاست میں آنے کا سوال گول کرگئے۔۔۔

لندن میں ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف پاکستان کو سیریز میں فتح نہیں ملی لیکن پاکستانی ٹیم کو اس سیریز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔۔۔ ہم نے فیلڈنگ، بیٹنگ اور باولنگ میں اپنی صلاحتیں بہتر کی ہیں۔۔۔

ساٹ۔۔۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاک بھارت ٹاکرے کے لئے شاہینوں کا مورال بہت بلند ہے اور لڑکوں کی تیاری بھرپور تیاری ہے۔۔۔

ساٹ۔۔۔

عمران خان کی طرح ورلڈ کپ جیتنے اور سیاست میں آنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ عمران خان کی طرح ورلڈ کپ جیتنا چاہتا ہوں البتہ عمران خان کی طرح سیاست میں آنے کا کچھ پتہ نہیں۔۔۔

ساٹ۔۔۔

پاک بھارت ٹاکرے بارے سوال کے جواب میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ ان کے کرکٹ بورڈ نے کرنا ہے۔۔۔ بھارت اور پاکستان کا میچ ہمیشہ عالمی توجہ حاصل کرتا ہے اور دونوں ٹیموں کو بڑے دباؤ میں کھیلنا پڑتا ہے تاہم ہم اپنے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔۔۔

نیٹ۔۔۔

میزبان انگلینڈ کے کپتان این مورگن کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف فتح سے انگلش ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔۔۔

نیٹ۔۔۔

ورلڈ کپ کا آغاز 30 مئی سے انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے مابین میچ سے ہوگا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*