Main Menu

گھرکے شیر بھارتی سورما نیوزی لینڈ کے سامنے ڈھیر

دفاعی چمپئن آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کی فیورٹ انگلینڈ کو ہرا کر حریف ٹیموں پر اپنی دھاک بیٹھا دی۔۔۔ عالمی نمبر دو بھارت کو بھی نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔

انگلینڈ میں شیڈول ورلڈ کپ پریکٹس میچز میں دفاعی چمپئن آسٹریلیا نے ایونٹ کی سب سے مضبوط ٹیم انگلینڈ کو 12 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ مہم کا آغاز کردیا۔۔۔

وارم اپ میچ میں 5 بار کی عالمی چمپئن نے اسٹیو اسمتھ کی شاندار سنچری کی بدولت میزبان انگلینڈ کو

297 رنز کا ہدف دیا۔۔۔

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے وینس اور بٹلر کی نصف سنچریاں رائیگاں گئیں۔۔۔

آسٹریلیا کے رچرڈ سن اور بہرن ڈروف نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔۔

دوسری طرف گھر کے شیر بھارتی سورما انگلینڈ میں ڈھیر ہوگئے۔۔۔ بھارت کو پہلے پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ نے 6 وکٹوں سے شکست دی۔۔۔

بڑے بڑے ناموں پر مشتمل بھارتی بیٹنگ لائن پریکٹس میچ میں فلاپ شو ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 40 اوورز بھی نہ کھیل پائی۔۔۔ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے جدیجا کی ففٹی کی بدولت بھارت کیویز کو 180 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوا۔۔۔

نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیم سن اور راس ٹیلرز کی شاندار پارٹنرشپ کی بدولت بھارت کو شرمناک شکست دی۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*