Main Menu

میزبانی پانچویں بار۔۔۔ورلڈ کپ ٹرافی ایک بھی نہیں

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کا میلہ سجنے میں صرف 3 دن باقی ہیں۔۔۔ انگلینڈ کے اسٹیڈیم پانچویں بار میگا ایونٹ کی میزبانی کرنے جارہے ہیں۔۔۔ ورلڈ کپ کے لئے پاکستان سمیت 10 ٹیمیں اپنی قسمت آزمائیں گی۔۔۔

ورلڈ کپ کا میلہ سجتے 44 سال بیت گئے۔۔۔ کرکٹ کے 11 میگا ایونٹ بھی گزر چکے لیکن کرکٹ کا موجد انگلینڈ ایک بار بھی ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے کا خواب پورا نہ کرسکا۔۔۔

انگلش ٹیم ہر بار عظیم بلے بازوں، بہترین گیندبازوں اور بے مثال فیلڈرز کے باوجود ورلڈ کپ ٹرافی اٹھانے میں ناکام رہی۔۔۔

انگلینڈ تین بار 1979،1987 اور 1992 میں فائنل میں پہنچی۔۔۔ پہلی بار کالی آندھی نے انگلینڈ کے ارمان ہوا کردیئے۔۔۔ دوسری بار آسٹریلیا جیت کی راہ میں بڑی رکاوٹ بن گئی۔۔۔ تیسری بار پاکستان کے کپتان عمران خان نے ورلڈ کپ جیت کر انگلش ٹیم کو سرپرائز کردیا۔۔۔

اس بار انگلینڈ ون ڈے نمبر ون ٹیم کی حیثیت سے اپنے ہی میدانوں میں اترے گی لیکن کیا وہ اس بار تاریخ بدل سکی گی اس کا فیصلہ آئندہ چند روز میں ہوجائیگا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*