Main Menu

انگلینڈ میں ورلڈ کپ کی منفرد افتتاحی تقریب

ورلڈ کپ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب بکنگھم پیلس کے سامنے لندن مال میں ہوئی ، جس میں کرکٹ کو رقص اور موسیقی کا بھرپور تڑکا لگایا گیا ،،،ورلڈ کپ کا آفیشل اینتھم گانے والا مشہور زمانہ روڈی مینٹل بینڈ نے تقریب کو چار چاند لگائے۔۔۔

ورلڈ کپ کی سرپرائز تقریب کی ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہوچکی تھیں اور قرعہ اندازی کے ذریعے چار ہزار شائقین کو ایونٹ میں شرکت کا پروانہ ملا،،،ایک گھنٹے پر محیط تقریب کو پوری دنیا میں براہ راست نشر کیا گیا، پاکستانی سرفراز احمد سمیت تمام کپتانوں کی ملکہ برطانیہ سے ملاقات ہوئی،،،سرفراز احمد سفید رنگ کا شلوار قمیض اور سبز کوٹ پہن کر تقریب میں شریک ہوئے

تقریب کے دوران شائقین کا جوش وخروش بھی دیدنی رہا ، پاکستانی چاچا کرکٹ بھی چھائے رہے

افتتاحی تقریب میں سابق اسٹارز اور معروف خواتین شخصیات نے چھکے چوکوں کی برسات بھی کی ، پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور ملالہ یوسفزئی نے 37رنز کی اننگز کھیلی






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*