Main Menu

ورلڈ کپ 2019:کیویز نے لنکن ٹائیگرز کو دبوچ لیا

نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ مہم کا کامیاب آغاز کرلیا۔۔۔ ورلڈ کپ کے تیسرے روز کھیلے گئے میچ میں سری لنکن ٹیم30ویں اوور میں 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔۔

سری لنکن کپتان کنارتنے نے کیویز گیندبازوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور 52 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیل کر بیٹ کیری کیا۔۔۔ سری لنکن کپتان کے علاوہ مینڈس نے 29 اور پریرا نے 27 رنز کی باریاں کھیلی جبکہ سری لنکا کے 8 بلے باز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔۔۔

نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری اور لوکی فرگوسن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔۔۔

 

مارٹن گپٹل اور کولن منرو کی شاندار ففٹیز کی بدولت نیوزی لینڈ نے 137 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔۔۔

 

گپٹل نے 73 اور منرو نے 58 رنز بنائے تاہم میچ میں تباہ کن باولنگ کرنے پر میٹ ہنری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔۔

 

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*