Main Menu

ورلڈ کپ 2019: بنگلا دیش نے پروٹیز کو اپ سیٹ کردیا

انگلینڈ ورلڈکپ کا پانچواں میچ ایونٹ کا پہلا اپ سیٹ ثابت ہوا۔۔۔ بنگلا دیش نے جنوبی افریقا کو 22 رنز سے شکست دے دی۔۔۔

اوول کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے میچ میں ساؤتھ افریقن کپتان ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔۔۔

بنگلا دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔۔۔

مشفیق الرحیم نے 78، شکیب الحسن نے 75 اور سومیا سرکار نے 43 رنز کی شاندار باریاں کھیلیں۔۔۔

محمود اللہ کی آخری اوورز میں 46 رنز کی اہم اننگز بھی بنگلا دیش کی فتح کے لئے معاون ثابت ہوئی۔۔۔

جنوبی افریقا کی جانب سے عمران طاہرہ،  کرس مورس اور پھلکوایو کی دو دو وکٹٰں بھی رائیگاں گئی۔۔۔

331 رنز کے تعاقب میں پروٹیز کے قدم شروع سے ہی ڈگمگا گئے۔۔۔

کونٹین ڈی کوک 23 رنز بناکر رن آوٹ ہوئے تو مارکرام بھی 45 رنز پر شکیب کی گیند پر بولڈ ہوکر پولین لوٹ گئے۔۔۔

فاف ڈوپلیسی نے 62 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ناکام رہے۔۔۔ ڈیوڈ ملر 38، ویندر ڈوسن 41 اور جے پی ڈومنی 45 رنز بھی پروٹیز کی جیت کے لئے ناکافی ثابت ہوئے۔۔۔

بنگلا دیش کے مستفیض الرحمن 3 وکٹوں کے ساتھ کامیاب باولر رہے۔۔۔

آل راونڈر شکیب الحسن کو شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔۔۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*