Main Menu

جوشوا نے ناک آؤٹ شکست کا مزہ چکھ لیا

برطانوی باکسر اینتھونی جوشوا نے کیئر میں پہلی بار شکست کا مزہ چکھ لیا،میکسیکو کے اینڈی روایز جونیئر نے  جوشوا کو اپ سیٹ شکست دے کو ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ ٹائٹل جیت لیا۔۔۔

نیویارک میں شیڈول فائٹ میں اینڈی جونیئر نے ورلڈ ہیوی ویٹ باکسر انتھونی جوشوا کو اپ سٹ شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔۔۔ امریکی نژاد میکسیکن باکسر اینڈی نے 12 راونڈ پر مشتمل مقابلے کو سات راونڈ تک ہی محدود کردیا۔۔۔

22 مقابلوں میں 21 بار اپنے حریفوں کو ناک آوٹ کرنے والے انتھونی جوشوا سات راونڈز میں چار بار رنگ میں گرے اور ساتویں راونڈ میں ناک آوٹ ہوگئے۔۔۔ یہ جوشوا کے کیریئر کی پہلی شکست ہے۔۔۔

 

اینڈی جونیئر میکسیکو کے پہلے ہیوی ویٹ باکسنگ چمپئن بن گئے۔۔۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*