Main Menu

پاکستان نے انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے کر روٹھی قسمت کو منالیا۔۔۔

پاکستان کے 348 رنز کے جواب میں انگلینڈ مقررہ اوور میں 334 رنز بناسکی۔۔۔ جو روٹ اور جوز بٹلر کی سنچریاں بھی انگلینڈ کے کام نہ آئیں۔۔۔

ٹرینٹ برج میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جو پاکستان کے لئے فائدہ مند ثابت ہوئی۔۔۔ اور پاکستان نے ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا بڑا ہدف سیٹ کردیا۔۔۔۔

اس سے قبل پاکستان نے 2007 میں زمبابوے کے خلاف 349 رنز کا مجموعہ سیٹ کیا تھا۔۔۔

امام الحق کے 44 اور فخرزمان کے 36 رنز کی بدولت پاکستان کو قابل اعتماد آغاز ملا۔۔۔

مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم نے 63 اور محمد حفیظ نے 84 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر پاکستان کو ایک بڑا ہدف بنانے میں مدد فراہم کی۔۔۔

کپتان سرفراز احمد نے بھی قیمیتی 55 رنز بنائے۔۔۔

آصف علی نے 14، شعیب ملک نے 8 اور وہاب ریاض نے 4 رنز بنائے

حسن علی اور شاداب خان 10،10 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔۔۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور معین علی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ مارک ووڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا

ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے روٹ 107 اور بٹلر 103 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔۔۔

پاکستان کے وہاب ریاض نے تین جبکہ شاداب اور عامر نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔۔۔

محمد حفیظ کو شاندار آل راونڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*