Main Menu

ورلڈ کپ2019: بارش نے شاہینوں کے پوائنٹس میں کٹ لگا دیا۔۔۔

پاکستان اور سری لنکا کے مابین میچ بارش کی نذر ہوگیا۔۔۔ سرفرازالیون کی آسان حریف کے خلاف دو اہم پوائنٹس حاصل کرنے کی خواہش بارش نے پوری نہ ہونے دی۔۔۔

برسٹل گراونڈ اسٹاف نے تیز بارش کے باوجود پلیئنگ فیلڈ کو میچ کے قابل بنانے کی کوشش کی لیکن ان کی تمام تر کوششیں بھی رائیگاں گئیں۔۔۔

امپائرز نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد میچ کی منسوخی کا اعلان کیا اور پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا۔۔۔

میچ کی منسوخی کے باعث ملنے والے ایک پوائنٹ کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔۔۔

اس سے قبل پاکستان اپنے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز سے ہار گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں ٹورنامنٹ کی فیورٹ ٹیم انگلینڈ کو شکست دی تھی۔۔۔

ورلڈ کپ میں پاکستان کا چوتھا میچ 12 جون کو دفاعی چمپئن آسٹریلیا سے ہوگا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*