Main Menu

شاہینوں کا کینگروز کے خلاف وار خالی۔۔۔ بھارتی سورماؤں پر ہاتھ صاف کرنے کا عزم

آسٹریلیا نے پاکستان کو41 رنز سے شکست دے کر 2 قیمتی پوائنٹس سے محروم کردیا ہے۔۔۔ کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دل کے ارمان پورے کئے۔۔۔ پھر اپنی باولنگ سے شاہینوں کو ناک آؤٹ کردیا۔۔۔ محمد عامر کی کیئر بیسٹ 5 وکٹیں بھی پاکستان کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکیں۔۔۔ حسن اور وہاب کی جارحانہ بلے بازی بھی پاکستان کے لئے فائدہ مند ثابت نہ ہوسکی۔۔۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے 17ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی۔۔۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 307 رنز بنائے۔۔۔ کینگروز کی پہلی وکٹ 146 رنز پر گری لیکن باقی تمام کھلاڑی مزید 161رنز بناسکے۔۔۔

ڈیوڈ وارنر 107 اور کپتان فنچ 82 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔۔۔

آسٹریلیا کے دیگر بلے بازوں میں سٹیوسمتھ 10، میکسویل 20، شان مارش 23 ،

عثمان خواجہ 18 اور ایلکس کیری 19رنز بناسکے۔۔۔

محمد عامر نے 5، شاہین آفریدی نے دو جبکہ وہاب، حسن اور حفیظ نے ایک ایک وکٹ لی

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا۔۔۔ فخرزمان بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔ بابراعظم 30 اور امام الحق 53 رنز بناکر چلتے بنے۔۔۔

 حفیظ نے 48 رنز کے انفردی اسکور پر غیرضروری شارٹ کھیل کر اپنی وکٹ گنوادی۔۔۔ شعیب ملک اور آصف علی بھی توقعات پر پورا نہ اتر سکے۔۔۔ حسن علی نے 32 اور وہاب ریاض نے 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پاکستان کو جیت کی امید دلائی لیکن مچل اسٹارک کی ایک اوور میں دو وکٹوں نے پاکستان کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔۔۔

رہی سہی کسر کپتان سرفراز کے رن آوٹ نے پوری کردی۔۔۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو شاندار سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔۔۔

آسٹریلیا کے خلاف شکست سے پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر 8ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔۔۔ گرین شرٹس 16 جون کو اپنے اگلے معرکے میں بھارتی سورماؤں کا مقابلہ کرینگے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*