Main Menu

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک اور میچ میں بارش جیت,کرکٹ ہار گئی۔۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے ایک اور میچ میں بارش جیت گئی،،، اور کرکٹ ہار گئی۔۔۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ بوندوں کی بھینٹ چڑھ گیا۔۔۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔۔۔

انگلینڈ میں آئے روز بارشوں نے ورلڈ کپ کا مزہ کرکرا کردیا ہے۔۔۔ دنیا میں کرکٹ کا گھر سمجھے جانے والے انگلینڈ میں ورلڈ کپ کی اس بے توقیری نے آئی سی سی مینجمنٹ کی صلاحیت پر سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔۔۔

1975 سے 2015 تک ہونے والے 402 ورلڈ کپ مقابلوں میں صرف 2 بارش کی نذر ہوئے لیکن انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ کے 18 مقابلوں میں سے 4 بارش کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔۔۔

گراونڈ اسٹاف کی سخت محنت کے باوجود بھارت اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ شروع نہ ہوسکا۔۔۔ اس سے قبل پاکستان اور سری لنکا جبکہ بنگلادیش اور سری لنکا کے میچز بھی بارش کی بوندوں کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔۔۔ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کا میچ بھی بارش نے دھو ڈالا تھا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*