Main Menu

ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا۔۔۔ اور۔۔۔ جیت پاکستان

آئی سی سی ورلڈ کپ میں روایتی حریفوں کے مابین اعصاب شکن مقابلے کا وقت آن پہنچا۔۔۔ پاکستان اور بھارت کل مانچسٹر میں مدمقابل ہونگے۔۔۔ ماضی میں دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے مقابلوں بارے جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔۔۔۔

کرکٹ کے میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت 6 بار آمنے سامنے آئے اور ہر بار گرین شرٹس کو بدقسمتی کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔

ورلڈ کپ میچوں میں پاکستان کا بھارت کے خلاف زیادہ سے زیادہ اسکور 273 اور کم سے کم 173 رنز بنا سکا۔۔۔

بھارت نے اب تک ورلڈ کپ کپ مقابلوں میں گرین شرٹس کے خلاف زیادہ سے زیادہ 300 اور کم سے کم 216 رنز بنائے۔۔۔

اگر بات کریں مجموعی طور پر پاک بھارت ون ڈے ٹاکروں کی تو پاکستان کا  پلڑا ہمیشہ سے بھاری رہا ہے۔۔۔گرین شرٹس نے 124 ون ڈے میچز میں سے 71 میں کامیابی حاصل کی جبکہ بھارت کے حصے میں 49 فتوحات آئیں۔۔۔

قومی ٹیم اس بار ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔۔۔

پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے میں ویسے تو ہر پاکستانی کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ میچ میں قوم کا ہیرو ثابت ہو لیکن امیدوں کے محور “ہیروز آف چمپئنز ٹرافی” فخرزمان اور محمد عامر ہونگے۔۔۔

پاکستانی شائقین کو بابراعظم اور محمد حفیظ سے بھی بڑی توقعات وابستہ ہیں۔۔۔

دوسری جانب روہت شرما، ویرات کوہلی اور جسپریت بھمرا مرکز نگاہ ہونگے۔۔۔

پاک بھارت اعصاب شکن مقابلے میں اصل امتحان کپتان سرفراز احمد کا ہوگا۔۔۔ میچ میں جیت کے لئے انہیں مناسب وقت پر اہم پتے کھیلنا ہونگے۔۔۔

ایک طرف شائقین کرکٹ کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے سب سے گرما گرم مقابلے “پاک بھارت ٹاکرے” کا انتظار ہے۔۔۔ تو دوسرے جانب بادل بھی ورلڈ کپ کے سب سے دلچسپ مقابلے کے دوران رنگ میں بھنگ ڈالنے کو تیار ہیں۔۔۔

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق مانچسٹر میں اتوار کے روز وقفے وقفے سے بارش کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔۔۔ میچ سے ڈیڑھ گھنٹہ قبل تیز بارش کا امکان ہے۔۔۔ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر تین اور چھ بجے بھی بارش میچ کا مزہ پھیکا کریگی۔۔۔

پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ سے قبل ورلڈ کپ میں اب تک 4 مقابلے بارش کی نذر ہوچکے ہیں۔۔۔

سری لنکا کے 2 میچز بارش سے متاثر ہوئے۔۔۔ پاکستان، بھارت، نیوزی لنیڈ، بنگلا دیش، ساؤتھ افریقا اور ویسٹ انڈیز کا ایک ایک میچ رواں ورلڈ کپ میں بارش کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔۔۔

پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 9ویں نمبر پر ہے جبکہ بھارت ایونٹ کی ٹاپ فور ٹیمز میں شامل ہے۔۔۔

بھارت ون ڈے کی عالمی نمبر دو اور ایونٹ کی فیورٹ ٹیم ہے۔۔۔ پاکستان کے خلاف اسے ورلڈ کپ مقابلوں میں اپنے ناقابل شکست ہونے پر بھی ناز ہوگا۔۔۔ لیکن۔۔۔ ہمارے شاہین بھارتی سورماؤں سے کسی طرح بھی کم نہیں۔۔۔

دنیا پاکستان کی صلاحیتوں سے باخوبی واقف ہے۔۔۔ شاہین کسی بھی میدان میں۔۔۔ کسی بھی حریف کو اپنے پنجوں میں دبوچنے کی مہارت رکھتے ہیں۔۔۔

گرین شرٹس کے ہاتھوں دینا کی نمبر ون ٹیم انگلینڈ کی درگت اس کی تازہ مثال ہے۔۔۔

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کا ہر کسی کو شدت سے انتظار ہے۔۔۔ پاکستان اور بھارت کے مکین تو اس اعصاب شکن مقابلے کے دیوانے ہیں ہی۔۔۔ کرکٹ میں یونیورس باس کے نام سے مشہور کرس گیل بھی پاک انڈیا مقابلے کے رنگ میں رنگے گئے ہیں۔۔۔ جارح مزاج کرس گیل نے پاک بھارت ٹاکرے کی مناسبت سے ایسا سوٹ سلویا ہے جس میں ایک جانب بھارت تو دوسری جانب پاکستان کا رنگ نمایاں ہے۔۔۔ آئی سی سی کے پلیٹ فارم سے کرس گیل کے اس انداز کو خاصی پذیرائی ملی ہے۔۔۔

اولڈ ٹریفرڈ انڈیا 8 میچز کھیلا اور 3 جیتا۔۔۔ پاکستان کو 8 میچز میں سے 2 کامیابیاں ملیں۔۔۔

اولڈ ٹریفرڈ نے ابتک 46 انٹرنیشنل مقابلوں کی میزبانی کی ہے۔۔۔ اس میدان پر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو 40 فی صد کامیابی ملی جبکہ بعد میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم کی کامیابی کا تناسب 60 فی صدر رہا۔۔۔ اس میدان میں 3 مرتبہ 300 یا اس سے زائد اسکور بنے جبکہ اس میدان پر کم سے کم اسکور 45 رہا۔۔۔

اس میدان پر دس بہترین انفرادی اننگز کھیلنے والوں میں ایک بھی بھارتی کھلاڑی نہیں تاہم پاکستان کے سعید انور 113 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر چھٹے نمبر پر ہیں۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*