Main Menu

بھارت نے ایک اور اعصاب کی جنگ جیت لی

بھارت نے ہائی وولٹیج میچ میں پاکستان کو شکست دے کر اعصاب کی جنگ جیت لی۔۔۔ اولڈ ٹریفورڈ میں جاری ورلڈ کپ کے دلچسپ ٹاکرے میں کپتان سرفراز نے بھارت کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔۔۔ تو بھارت نے پاکستان کو جیت کے لئے 337 رنز کا ہدف دےدیا۔۔۔

بھارت نے سازگار وکٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 5 وکٹوں پر 336 رنز بنائے۔۔۔

روہت شرما 140 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ دیگر اہم بلے بازوں میں  ویرات کوہلی نے77  اور کےایل راہول نے 57 رنز بنائے۔۔۔

ہردیک پانڈیا نے 26  اور دھونی نے 1 رنز بنایا۔۔۔ وجے شھنکر 15 اور جادیو 9 رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے۔۔۔

میچ میں پاکستان اسپنرز نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک بھی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔۔۔ محمد عامر نے 3 اہم بھارتی بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ وہاب اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔۔۔

337 رنز کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ڈگمگا گئی۔۔۔ اور بارش کی مداخلت کے بعد 302 رنز کے تعاقب میں پاکستان 6 وکٹوں کے نقصان پر212 رنز بناسکا۔۔۔

فخرزمان 62 اور بابراعظم 48 رنز بناسکے۔۔۔ میچ میں شعیب، حفیظ اور سرفراز نے قوم کو مایوس کیا۔۔۔

میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے ورلڈ کپ ٹاپ فور مرحلے میں پہنچنے کے امکانات انتہائی کم رہ گئے ہیں۔۔۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*