Main Menu

انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف ریکارڈ بک اوپر نیچے کردی

انگلینڈ نے افغانستان کو 150 رنز سے شکست دے کر ایک بار پھر پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ پوزیشن سنبھال لی۔۔۔ اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے گئے میچ میں تجربہ کار انگلینڈ نے اناڑی افغانستان کو کھیل کے ہر شعبے میں مات دی۔۔۔

میزبان انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے کپتان این مورگن کی طوفانی اننگز کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز بنائے۔۔۔ انگلینڈ کے جونی بریسٹو کے 90 اور جو روٹ کے 88 رنز کے علاوہ معین علی کے 9 گیندوں پر 31 رنز بھی افغانستان کے خلاف پہاڑ جیسا ہدف سیٹ کرنے میں معاون ثابت ہوئے۔۔۔

398 رنز کے تعاقب میں افغانستان مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنا سکی۔۔۔

حشمت اللہ شہیدی کی 76 رنز کی اننگز افغانستان کو فتح دلانے کے لئے ناکافی ثابت ہوئی۔۔۔

رحمت شاہ نے 46، اصغر افغان نے 44 اور کپتان گلبدین نبی نے 37 رنز بنائے

انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید اور جوفرا آرچر نے 3،3 جبکہ مارک ووڈ نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے

انگلش کپتان این مورگن کو 17 چھکوں کی مدد سے 148 رنز کی دھوں دار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔۔۔

انگلش ٹیم نے افغانستان کے خلاف میچ میں ون ڈے کرکٹ کی ریکارڈ بک اوپر نیچے کر دی۔۔ کپتان مورگن نے ایک اننگز میں انفرادی چھکوں اور انگلش ٹیم نے اننگز میں زیادہ چھکوں کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔۔۔ انگلینڈ کے خلاف میچ ورلڈ کلاس اسپنر راشد خان کے لئے بھی ڈراونا خواب ثابت ہوا۔۔۔

انگلش کپتان این مورگن نے افغانستان کے خلاف چھکوں کی بارش کا ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔۔۔ مورگن نے ایک اننگز کے 17 چھکے لگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا۔۔۔ اس سے قبل 16 چھکوں کا مشترکہ ریکارڈ کرس گیل، اے بی ڈویلیئرز اور شین واٹسن کے پاس تھا۔۔۔

انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف اننگز میں مجموعی طور پر 25 چھکے لگائے۔۔۔ یہ بھی ایک عالمی ریکارڈ ہے۔۔۔

انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے محتاط انداز اپنایا مگر بعد میں کپتان مورگن کی جارحانہ اننگز کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔۔۔

مورگن کے علاوہ جونی بریسٹو کے 90، جو روٹ کے 88 اور معین علی نے 9 گیندوں پر 31 رنز بھی افغانستان کے خلاف بڑا ٹوٹل اسکور بورڈ پر سجانے میں معاون ثابت ہوئے۔۔۔

ون ڈے کے نمبر ون اسپنر راشد خان میچ میں ورلڈ کپ تاریخ کے مہنگے ترین باولر ثابت ہوئے۔۔۔ راشد خان نے بغیر وکٹ لئے 9 اوورز میں 110 رنز دیئے۔۔۔

افغانستان کی جانب سے گلبدین نبی اور دولت زدران نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*