Main Menu

دفاعی چمپئن آسٹریلیا ورلڈکپ کی ٹاپ پوزیشن پر پہنچ گئی

دفاعی چمپئن آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کو 48 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔۔۔

ناٹنگھم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے ہائی ایس اسکوررنگ میچ میں آسٹریلین بلے بازوں نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔۔۔

پہلے کپتان فنچ اور وارنر نے 121 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا پھر عثمان خواجہ نے وارنر کے ساتھ مل کر 192 رنز کی شراکت داری قائم کی۔۔۔

کنگروز کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 166، عثمان خواجہ 89 اور ایرون فنچ 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ میکس ویل نے بھی 10 گیندوں پر 32 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور کینگروز کا ٹوٹل 381 رنز تک پہنچایا۔۔۔

بنگلہ دیش کی جانب سے سومیہ سرکار نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بنگلہ دیش کی جانب سے بھی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا گیا تاہم ہدف سے 48 رنز دور اس کی اننگز کا اختتام ہوگیا۔

بنگال ٹائگرز کی جانب سے تمیم اقبال نے 62، شکیب الحسن نے 41، محمود اللہ نے 69 جبکہ وکٹ کیپر بلے باز مشفیق الرحیم کی شاندار سنچری بھی بنگلہ دیش کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکی۔۔

اپنے مقررہ 50 اوورز میں بنگلہ دیش کی ٹیم 333 رنز ہی بناسکی۔

شاندار سنچری اسکور کرنے پر آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*