Main Menu

گرین شرٹس جنوبی افریقا کے خلاف فتح سے آئی سی سی ورلڈ کپ میں واپسی کے لئے پرامید

گرین شرٹس جنوبی افریقا کے خلاف فتح سے آئی سی سی ورلڈ کپ میں واپسی کے لئے پرامید ہے۔۔۔ بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں چند تبدیلیاں بھی متوقع ہیں۔۔۔ پاک افریقا اہم ٹاکرے میں کون سے کھلاڑی شائقین کی نظروں میں ہونگے جانتے ہیں اس رپورٹ میں۔۔۔

 

پروٹیز کے خلاف میچ میں بلے باز فخرزمان اور بابراعظم ایک بار پھر قوم کی امیدوں کا محور ہونگے۔۔

اہم میچ میں لمبی پارٹنرشپ کے لئے پاکستانی بیٹنگ لائن کو عمران طاہر اور کاگیسو ربادا کے وار جھیلنا ہونگے۔۔۔

شاہینوں کو میچ میں کامیابی کے لئے فاف ڈوپلیسی اور ہاشم آملہ کا ابتدائی اوورز میں شکار کرنا ہوگا۔۔۔

باولنگ میں شائقین کرکٹ کو ان فارم محمد عامر کے ساتھ ساتھ وہاب ریاض سے بھی تباہ کن اسپیل کی توقع ہے۔۔۔

پاکستان کے پروفیسر حفیظ اور جنوبی افریقا کے پھیلیکفہیو کا کھیل بھی دونوں ٹیموں کے لئے اہم ہوگا۔۔۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*