Main Menu

بھارت نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 11 رنز سے شکست دے دی

بھارت نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 11 رنز سے شکست دے دی۔۔۔ محمد نبی کی ففٹی افغانستان کو ورلڈ کپ میں پہلی فتح کے قریب ضرور لے گئی مگر کامیابی ہمکنار نہ کرسکی۔۔۔

ساؤتھ ہمپٹن  میں کھیلے گئے میچ میں 225 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی پوری ٹیم 213 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔۔۔

افغانستان کو آخری دو اوورز میں 21 رنز کی ضرورت تھی اور اس کی 3 وکٹیں باقی تھیں۔۔۔ محمد شامی نے آخری اوورز میں ہیٹرک بناکر افغانستان کی جیت کی تمام امیدیں ختم کردیں۔۔۔

محمد نبی کے 52 رنز اور 2 وکٹیں بھی افغانستان کے کام نہ آئیں۔۔۔

محمد شامی نے 4 جبکہ بھمرا، چہل اور پانڈیا نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کئے

اس سے قبل انڈیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں پر 224 رنز بنائے۔

ویرات کوہلی 67 اور جادیو 52 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔۔۔

میچ میں شاندار باولنگ کا مظاہرہ کرنے پر جسپریت بھمرا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*