Main Menu

شاہینوں نے پروٹیز کو ہرا کر فائنل فور کی امید زندہ کرلی

پاکستان نے جنوبی افریقا کو 49 رنز سے شکست دے کر ورلڈ کپ فائنل فور کی دوڑ سے باہر کردیا۔۔۔ کرو یا مرو میچ میں فتح کے بعد پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر 7ویں پوزیشن پر پہنچ گیا۔۔۔

لارڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بلے بازی میں بے خوف انداز اپنایا اور پروٹیز کو جیت کے لئے 309 رنز کا ہدف دیا۔۔۔ شعیب ملک کی جگہ ٹیم میں شامل حارث سہیل نے 59 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔۔۔ حارث کی جارحانہ اننگز میں 3 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔۔۔

پاکستان کے دیگر نمایاں بلے بازوں میں بابراعظم نے 69، فخرزمان اور امام الحق نے 44، 44 رنز بنائے۔۔۔ عماد وسیم نے 23 اور محمد حفیظ 20 رنز بناسکے۔۔۔

پاکستان نے مقررہ اوورز میں  7 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے۔۔۔

ہدف کے تعاقب میں پروٹیز شروع سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئے۔۔۔ ہاشم آملہ 2 رنز بناکر محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔۔۔

کپتان ڈوپلیسی اور کوئنٹین ڈی کوک نے 87 رنز کی پارٹنرشپ کے ذریعے مزاہمت کی مگر شاداب خان نے ڈی کوک اور ایڈن مارکرم کو پویلین کا راستہ دکھا کر گرین شرٹس کی جیت کی راہ ہموار کردی۔۔۔

کپتان ڈوپلیسی بھی 63 رنز بنانے کے بعد محمد عامر کا شکار بن گئے۔۔۔

آل راونڈر پہیلکوایو نے 46 رنز بناکر آخری اوور تک مزاہمت کی مگر جنوبی افریقا اوورز کے اختتام تک 9 وکٹوں پر 259 رنز بناسکی۔۔۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور وہاب ریاض نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔۔۔

محمد عامر نے دو اور شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔۔

حارث سہیل کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔۔۔

پاکستان پروٹیز کے شکار کے بعد اب 26 جون کو اپنے اگلے معرکے میں کیویز کے خلاف برمنگھم کے میدان میں اتریں گے۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*