Main Menu

کرکٹ عالمی کپ: سیمی فائنل میں کیسے پہنچا جائے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اتوار کو جنوبی افریقہ کے خلاف لندن میں شاندار فتح حاصل کر کے عالمی کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امید زندہ رکھی ۔

شعیب ملک کی جگہ ٹیم میں شامل کیئے جانے والے بلے بازحارث سہیل کی خوبصورت باری اور پھر عامر، وہاب اور شاداب کی شاندار گیند بازی نے جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

قومی ٹیم کی فیلڈنگ انتہائی خراب رہی ۔کپتان سیمت مختلف کھلاڑیوںکی جانب سے پانچ کیچ چھوڑے گئے اور کئی اضافی رنز بھی دیئے گئے تاہم بلے بازی اور گیند بازی کے میدان میں پاکستانی چیتوں نے قدرے بہتر کھیل پیش کیا جس کا صلہ انہیں انچاس رنز کی اہم فتح کی صورت میں مل گیا۔


پاکستان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر اب چھ میچوں میں دو کامیابیاں حاصل کر کے پانچ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

پاکستان کے اگلے تین میچ انتہائی اہم ہیں۔

اگرچہ کوئی گارنٹی نہیں کہ پاکستان یہ تمام میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا تاہم زیادہ سے زیادہ چھ مزید پوائنٹس حاصل کر کے پاکستان کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد گیارہ ہو سکتی ہے اور پھر سارا دارومدار قسمت کی تھپکی ملنے پر ہو گا۔

یہ بات طے ہے کہ پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیئے دوسری ٹیموں کے نتائج پرانحصار کرنا پڑے گا۔

انگلستان کی سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان کے لیئے ایک امید جاگی ہے ۔ میزبان ٹیم کے آخری تین میچ پاکستان کی نسبت مشکل اور تگڑی ٹیموں(آسٹریلیا، بھارت اور نیوزی لینڈ)سے ہیں۔

چھ میچوں میں اس کے آٹھ پوائنٹس ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کو نیوزی لینڈ، افغانستان اور بنگلہ دیش کے خلاف میدان میں اترنا ہے۔

بھارت اور آسٹریلیا کی مسلسل خراب کارکردگی بھی پاکستان کےلیئے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے لیکن سب سے زیادہ کوئی ٹیم اگر پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے تو وہ انگلستان ہے۔ وہ بھی اگر اپنے تمام میچ ہار جائے اور دوسری جانب پاکستان اپنے تمام میچ جیت جائے۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*