Main Menu

پاکستان ایک اور ڈو اینڈ ڈائی میچ میں شاندار پرفارمنس کے لئے تیار

پاکستان ایک اور ڈو اینڈ ڈائی میچ میں شاندار پرفارمنس کے لئے تیار ہے۔۔۔ کیویز کے خلاف فخرزمان، بابراعظم اور حارث سہیل کی بلے بازی گرین شرٹس کی امیدوں کا مرکزرہے گی۔۔۔

آئی سی سی ورلڈ کپ ٹاپ فور کے کٹھن راستے کو آسان بنانے کے لئے شاہینوں نے کیویز کے شکار کی ٹھان لی۔۔۔

ورلڈ کپ میں اب تک ہونے والے 8 پاک نیوزی لینڈ مقابلوں پر نظر ڈالیں تو پاکستان کا پلڑا 6 فتوحات کے ساتھ بھاری ہے۔۔۔

ماضی میں دونوں ٹیموں کے مابین 106 ون ڈے میچز کی باتیں کریں تو اس میں بھی گرین شرٹس کو 54فتوحات کے ساتھ بلیک کیپس پر برتری حاصل ہے۔۔۔ دونوں ٹیموں کے مابین ایک میچ برابر ہوا جبکہ تین میچ بغیر نتیجہ رہے۔۔۔

پاکستان کو ورلڈ کپ سفر میں امید کی شمع روشن رکھنے کے لئے کیویز کو شکست کا مزہ چکھانا پڑیگا۔۔۔

 فخرزمان اور حارث سہیل کو نیوزی لینڈ کے خلاف ففٹی پلس رنز کی اوسط برقرار رکھنے کے لئے لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ کی تباہ کن باولنگ کا دلیری سے مقابلہ کرنا ہوگا۔۔۔

اہم میچ میں کامیابی کے لئے پاکستانی باولرز کو کیوی کپتان کین ولیمسن اور راس ٹیلز کو جلد وکٹ سے ہٹانا ہوگا۔۔۔

باولنگ میں ان فارم محمد عامر ہی پاکستانی توقعات کا محور رہیں گے۔۔۔ وہاب ریاض کی ریورس اسوئنگ اور شاداب خان کی گوگلیاں بھی کیوی بلے بازوں کے شکار میں معاون ثابت ہونگی۔۔۔

انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں اب تک نیوزی لینڈ ٹاپ پرفارمر رہی ہے جبکہ گرین شرٹس کی کارکردگی میں کئی اتار چڑھاؤ آئے ہیں۔۔۔ ان اعدادو شمار کے باوجود پاکستان نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہے۔۔۔

میچ دوپہر ڈھائی بجے برمنگھم میں کھیلا جائیگا۔۔۔

 






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*