Main Menu

عالمی کپ: پاکستان کوسیمی فائنل کی دوڑ سے باہر رکھنے کابھارتی منصوبہ؟

منگل کوانگلستان کی لگاتار دوسری شکست سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں تاہم دوسری جانب پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کی کرکٹ کو چلانے والوں کی دل کی دھڑکنیں بھی تیز ہو گئی ہیں۔

بھارتیوں کو خدشہ ہے کہ پاکستان اگر بدھ کو برمنگھم میں نیوز ی لینڈ کو ہرانے میں کامیاب ہو گیا تو اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات کو مزید تقویت مل جائے گی، جس کے بعد ان کا تخت چھن بھی سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اگر ایسی صورت حال ہوئی تو بھارت، انگلستان کے خلاف میچ میں شکست کا کڑوا گھونٹ پینے کے لیئے تیار ہو جائے گا۔ اور پھرانگلستان، نیوزی لینڈ کو اپنے آخری میچ میں ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ جائے گا۔

ایسی صورت حال میں انگلستان کے بارہ پوائنٹس ہوں گے جبکہ پاکستان اگرنیوزی لینڈ کے بعد افغانستان اور بنگلہ دیش کو بھی ہرا دیتا ہے تو اس کے پوائنٹس کی تعداد گیارہ سے بڑھ نہیں پائے گی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی میں بھارت کے بعد انگلستان اور آسٹریلیا کی طاقت کا سکہ چلتا ہے۔

انگلستان ابھی تک عالمی کپ جیتنے سے محروم ہے ۔ اس بار میزبان ٹیم کو مقابلے شروع ہونے سے قبل فیورٹ ٹیموں میں سے ایک قرار دیا جا رہا تھا لیکن میزبان ٹیم کے لگاتار دو میچ ہارنے کے بعد آئی سی سی کے تین بڑوں کے کیمپ میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

بھارت کو یقین ہے کہ وہ سیمی فائنل میں بہ آسانی جگہ بنا لے گا جبکہ آسٹریلیا پہلے ہی لگاتار چھ فتوحات کے ساتھ سیمی فائنل کی نشست پر براجمان ہو چکا ہے۔

ان حالات میں سب کی نظر پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ پر جمی ہیں جس کا پاکستان کے حق میں نتیجہ گوروں کے ساتھ ساتھ بھارتیوں کی نیندیں بھی حرام کر دے گا۔

بھارتیوں کو علم ہے کہ سابقہ چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان سے گروپ میچ جیتنے کے بعد فائنل میں اس کا ٹاکرا پھرپاکستان سے ہوا تھا ۔۔۔اور اس کے بعد جو ہوا ۔۔بھارتی ابھی تک نہیں بھولے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*