Main Menu

شاہین اور بابر کی اونچی اڑان نے ناقابل شکست کیویز کو مزہ چکھا دیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے ناقابل شکست نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔۔۔

ایجبیسٹن میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے 238 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔۔۔ بابراعظم اور حارث سہیل نے 126 رنز کی میچ وونگ پارٹنرشپ کے ذریعے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔۔۔

حارث سہیل 69 رنز بناکر رن آوٹ ہوئے جبکہ بابراعظم نے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔۔۔

دیگر بلے بازوں میں محمد حفیظ 32، امام الحق 19 اور فخرزمان 9 رنز بنا سکے۔۔۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز بنائے۔۔۔ پاکستان پیس اٹیک کی تباہ کن باولنگ کے سامنے کیوی بلے باز بے بسی کی تصویر بن گئے۔۔۔ نیوزی لینڈ کے تین اہم بلے باز پہلے ہی پاور پلے میں پویلین لوٹ گئے۔۔۔

جیمز نیشم کے 97، گرینڈ ہوم کے 63  اور کپتان ولیمسن کے 41 رنز بھی کیویز کو ایونٹ میں ناقابل شکست رکھنے میں ناکافی ثابت ہوئے۔۔۔

بابراعظم کو شاندار سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔۔۔

پاکستان 29 جون کو افغانستان کے خلاف میدان میں اترے گا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*