Main Menu

شاہینوں نے نیلی وردی کو بھولا ہوا سبق یاد دلانے کی تیاری کرلی

عالمی کپ میلے میں بیک ٹو بیک کامیابیوں کے ساتھ گرین شرٹس نے فائنل فور مرحلے میں رسائی کے لئے امیدیں روشن کر لیں ہیں۔۔۔ پاکستان کو ٹاپ فور مرحلے میں رسائی کے لئے افغانستان اور بنگلہ دیش کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ اگر مگر کی صورتحال کا بھی سامنا کرنا ہوگا۔۔۔

آئی سی سی ورلڈ کپ کے راونڈ روبن مرحلے میں پاکستان اپنے 8ویں میچ میں چوتھی کامیابی کی تلاش میں میدان میں اترے گا۔۔۔

پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر موجود پاکستان کا مقابلہ آخری نمبر کی ٹیم افغانستان سے ہوگا۔۔۔

پاکستانی انفراسٹریکچر کی بدولت کرکٹ سیکھنے والی افغان ٹیم پہلی بار ورلڈ کپ میں پاکستان کا سامنا کریگی۔۔۔

پاکستان اور افغانستان ون ڈے انٹرنیشنل مقابلوں میں اب تک تین بار آمنے سامنے آئے اورتینوں بار جیت شاہینوں کا مقدر ٹہھری۔۔

ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں افغان ٹیم نے پاکستان کے خلاف اچھی کارکردگی دکھائی لیکن ورلڈ کپ میں ابتک اس کے ہاتھ ایک بھی کامیابی نہیں آئی۔۔۔

آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان نے پروٹیز اور کیویز جیسے تگڑے حریفوں کو مات دے دی ہے۔۔۔ فائنل فور مرحلے تک رسائی کے امکانات کو مزید روشن کرنے کے لئے شاہینوں کو اپنے ہاتھوں سے تراشی افغان ٹیم کا شکار کرنا ہوگا۔۔۔

افغانستان کے خلاف میچ میں ان فارم بابراعظم اور حارث سہیل پاکستانی بیٹنگ لائن کی جان رہیں گے تاہم فخرزمان کی جارحانہ اننگز میچ میں بڑا فرق ثابت ہوسکتی ہے۔۔۔

میچ میں اپنی گرفت بنائے رکھنے کے لئے پاکستان کو رحمت شاہ اور حشمت اللہ شہیدی کو جلد پویلین بھیجنا ہوگا۔۔۔ جبکہ پاکستانی پیس اٹیک کو اوپنر حضرت اللہ زازائی کو بھی جارحانہ بلے بازی سے روکنا ہوگا۔۔۔

باولنگ میں پاکستان کے محمد عامر اور شاہین شاہ آفریدی افغان بلے بازوں کے لئے خطرے کی علامت رہیں گے۔۔۔ وہاب ریاض کی ریورس سوئنگ اور شاداب خان کی گوگلیاں بھی افغان بلے بازوں کو گھمونے میں معاون ثابت ہونگی۔۔۔

پاکستانی بلے بازوں کو وکٹ پر قدم جمانے کے لئے افغان اسپن جال کا توڑ نکالنا پڑیگا۔۔۔

لیڈز کے میدان پر میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*