Main Menu

گرین شرٹس نے نیلی وردی کو ہرا دیا

پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی ٹاپ فور ٹیمز میں جگہ بنالی۔۔۔ لیڈز میں کھیلے گئے اہم میچ میں افغانستان نے پاکستان کو جیت کے لئے 228 رنز کا ہدف دیا۔۔۔

گرین شرٹس نے مطلوبہ ہدف عماد وسیم اور وہاب ریاض کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آخری اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔۔۔

اسپن اور ٹرننگ وکٹ پر پاکستانی بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے افغان ٹیم کو شکست دی۔۔۔ پاکستان کے لئے امام اور بابر کے درمیان 72، حفیظ اور حارث کے درمیان 40، عماد اور شاداب کے درمیان 50 اور وہاب اور عماد کے درمیان 24 رنز کی پارٹنرشپ پاکستان کی جیت کے لئے معاون ثابت ہوئی۔۔۔

پاکستان کے عماد وسیم نے 49 رنز کی میچ وونگ باری کھیلی جبکہ بابراعظم 45 اور امام الحق 36 رنز بھی پاکستان کی جیت میں معاون ثابت ہوئی۔۔۔

محمد نبی اور مجیب الرحمن کی شاندار باولنگ بھی افغانستان کو ورلڈ کپ کی پہلی فتح نہ دلاسکی۔۔۔

پاکستان کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کپ میں چار وکٹیں لینے والے پہلے کم عمر ترین باولر بن گئے ہیں۔۔۔

افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان گلبدین نائب میچ میں شاہین شاہ آفریدی کا پہلا شکار بنے۔۔۔ شاہین شاہ نے اگلی ہی گیند پر افغانستان کے مستند بلے باز حمشت اللہ شہیدی کی چھٹی کرا کر افغان بلے بازوں پر اپنی دھاک بیٹھا دی۔۔۔

شاہین آفریدی کی تیز گیند بازی کا شکار بننے والے تیسرے افغان بلے باز نجیب اللہ زدران تھے جو 42 رنز بنانے کے بعد بولڈ ہوئے۔۔۔

19 سالہ شاہین آفریدی نے راشد خان کو آؤٹ کرکے ورلڈ کپ کے ایک میچ میں 4 وکٹیں لینے والے پہلے کم عمر کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔۔

ورلڈ کپ کے 4 میچز میں شاہین آفریدی کی وکٹوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔۔۔

ورلڈ کپ کی شکست خوردہ افغان کرکٹ ٹیم کے مداحوں نے مایوسی میں ذہنی توازن کھونا شروع کردیا۔۔۔ ورلڈ کپ میں پاک افغان میچ کے دوران افغان شائقین میدان کے باہر پاکستانی شائقین سے جھگڑتے نظر آئے۔۔۔

لیڈز کے ہیڈنگلے میدان کے باہر افغان شائقین کی پاکستانی شہری پر تشدد کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے۔۔۔

سکیورٹی اہلکاروں نے اسٹیڈیم کے باہر لگی بڑی اسکرین بند کرکے لوگوں کو ہٹا دیا ہے۔۔۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*