Main Menu

فتح نے ایک بار پھر سرفراز کی بزدلی چھپا دی

انگلینڈ ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف میچ جیت کر سیمی فائنل کی راہ مزید آسان بنا لی۔۔۔

گرین شرٹس کی اس فتح نے ایک بار پھر کپتان سرفراز کی کپتانی، بزدلی اور کارکردگی پر پردہ ڈال دیا ہے۔۔۔

سرفراز بہترین باولنگ آپشنز کے باوجود میچ میں افغانستان جیسی کمزور اور ڈگمگاتی بیٹنگ لائن کو 200 پلس اسکور کرنے سے نہ روک سکے۔۔۔

فخرزمان اور امام الحق کے آؤٹ ہونے پر نمبر چار پر کھیلنے کی ہمت نہ کرسکے۔۔۔

وکٹ پر آتے ہی نئی لائف لائن ملنے کے باوجود پاکستان کے لئے بڑا اسکور نہ کرسکے۔۔۔

سب سے اہم بات اوور کی آخری بال پر جب انہیں سنگل لے کر خود سٹرائیکنگ اینڈ سنبھالنا تھا دوسرا رن لیتے ہوئے رن آؤٹ ہوگئے اور پاکستان کی مشکلات میں مزید اضافہ کیا۔۔۔

دوسری جانب افغان ٹیم کے کپتان نے ہر مشکل گھڑی میں دلیری کا مظاہرہ کیا۔۔۔ میچ میں اوپن کی، مین باولر ان فٹ ہونے کے بعد باولنگ کی اور شکست کا خوب کھائے بغیر آخری اوور بھی پھینکا۔۔۔

افغانستان کے خلاف میچ میں فتح کے لئے کپتان سرفراز کو دلیری دکھانا ہوگی۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*